ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی معلومات لیک ہونے پر 50 اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ

ایران جنگ کی معلومات کے اخراج پر امریکی حکام نے 50 اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ کیے، لیکن ذمہ دار کی شناخت نہ ہو سکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی معلومات لیک ہونے پر 50 اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی ذخائر کی حساس معلومات میڈیا کو لیک ہونے پر امریکی حکام نے 50 فوجی اور سویلین اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ کیے ہیں۔

پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف کے اہلکاروں سے اگست میں پوچھ گچھ کی گئی اور پولی گراف ٹیسٹ کیے گئے۔ ان ٹیسٹس کا مقصد معلومات کے اخراج کی تحقیقات کرنا تھا۔

تحقیقات کا مرکز طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کے ذخائر میں کمی کی معلومات کا اخراج ہے۔

محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ کسی بھی اہلکار کے بارے میں ایسی معلومات سامنے نہیں آئیں جس سے لیکس کی ذمہ داری عائد کی جا سکے، مگر قومی سلامتی کے لیے یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور پینٹاگون نے ذمہ داران کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں