عدالت نے نتاشا دانش کو منشیات کیس میں بری کر دیا

نتاشا دانش کو عدالت نے منشیات کیس میں بری کر دیا، کارساز حادثے میں باپ بیٹی کی موت کا الزام تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نتاشا دانش کو عدالت نے منشیات کیس میں بری کر دیا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی کی عدالت نے نتاشا دانش کو منشیات کیس میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا۔ نتاشا پر 2024 میں کارساز حادثے میں باپ بیٹی کی موت کا الزام تھا۔

حادثے میں 60 سالہ عمران عارف اور ان کی 22 سالہ بیٹی آمنہ جاں بحق ہوئے تھے۔ نتاشا دانش کی گاڑی نے تین موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری تھی۔

حادثے کے بعد نتاشا کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ان پر منشیات کے زیر اثر ہونے کا الزام بھی لگا تھا۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ نتاشا کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ نتاشا کے خون کے نمونوں میں منشیات نہیں تھی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں فریقین کے درمیان صلح کے بعد نتاشا کو قتل کیس سے بھی بری کر دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں