بھارتی اداکارہ چرمیلا کا پہلی محبت کی ناکامی پر خودکشی کی کوشش کا انکشاف

بھارتی اداکارہ چَرمیلا نے اپنی پہلی محبت کی ناکامی اور دو شادیاں طلاق پر ختم ہونے کا انکشاف کیا۔ ان کی زندگی پر محبت کے معاملات نے گہرا اثر ڈالا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اداکارہ چَرمیلا کی محبت میں ناکامی، دو شادیاں طلاق پر ختم

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی اداکارہ چَرمیلا نے اپنی نجی زندگی کے تلخ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت کی ناکامی کے بعد انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

چَرمیلا نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت اداکار بابو انٹونی تھے، جن سے ان کی ملاقات فلم ‘کڈل’ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان محبت بڑھی مگر بابو انٹونی امریکا چلے گئے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بابو انٹونی کے بعد کشور ستیا سے شادی کی مگر چار سال بعد طلاق ہوگئی۔ بعد میں سافٹ ویئر انجینئر راجیش سے دوسری شادی بھی ناکام رہی۔

چَرمیلا نے اعتراف کیا کہ وہ متعدد بار محبت کے رشتوں میں داخل ہوئیں اور ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنے میں ناکام رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں ان کے ساتھ نامناسب رویے بھی اختیار کیے گئے۔

واضح رہے کہ چَرمیلا نے ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے تجربات کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں