جیکب بیٹالون نے ویرونیکا لیہوف سے پرووانس میں شادی کی، تقریب میں 56 افراد کی شرکت۔
پرووانس: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسپائیڈر مین فلم کے اداکار جیکب بیٹالون نے انٹیریئر ڈیزائنر ویرونیکا لیہوف سے شادی کر لی۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
شادی کی تقریبات فرانس کے پرووانس میں 25 سے 27 اگست تک منعقد ہوئیں۔ تقریب میں 56 قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
جوڑا اس سے قبل ایک نجی عدالتی تقریب میں قانونی طور پر شادی کر چکا تھا۔ اب انہوں نے باقاعدہ تقریبات کا اہتمام کیا۔
جیکب نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ان کے خوابوں سے بھی زیادہ خوبصورت رہی۔
یاد رہے کہ جیکب بیٹالون اسپائیڈر مین فلم میں نیڈ لیڈز کا کردار ادا کر چکے ہیں، جو ان کی پہچان بنا۔















