ویریوو کینا کو دنیا کی سب سے گہری غار کا اعزاز ملا ہے، جس کی گہرائی 2 ہزار 212 میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابخازیا: (رائیٹ ناؤنیوز) ویریوو کینا غار کو دنیا کا سب سے گہرا غار قرار دیا گیا ہے۔ یہ غار 2 ہزار 212 میٹر گہرائی کے ساتھ جارجیا کے متنازع علاقے ابخازیا میں واقع ہے۔
ماہرین کے مطابق ویریوو کینا غار کی گہرائی کا مقابلہ کروبیرا غار سے ہوتا ہے۔ دونوں غاریں 2 ہزار میٹر سے زائد گہری ہیں اور ان کی پیمائش کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
یہ غاریں ناقابل رہائش ہیں اور ان کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ہوتا۔ یہاں پائے جانے والے جانداروں کی آنکھیں نہیں ہوتیں لیکن وہ تاریکی میں حرکت کرسکتے ہیں۔
ویریوو کینا غار کو 1968 میں دریافت کیا گیا تھا اور جنوری 2026 میں اسے سب سے گہرا غار قرار دیا گیا۔ اس کی غیر معمولی گہرائی اور پیچیدہ نظام ماہرین کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ یہ خطہ چونے کے پتھر کی وجہ سے خاص ہے، جہاں پانی کے بہاؤ نے ہزاروں سالوں میں یہ غاریں بنائیں۔ اس وجہ سے یہاں متعدد گہری غاریں موجود ہیں۔












