سرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خصوصی سیل بنانے کا فیصلہ

حکومت نے سرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جو ایک سے دو ماہ میں فعال ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سرکاری افسران کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل کا قیام، ذاتی تشہیر پر پابندی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) سرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حکام نے سرکاری افسران کی غیر ضروری تشہیر کے پیش نظر لیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق، سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل ایک سے دو ماہ کے اندر فعال ہوگا۔ گریڈ 17 کا ملازم اس سیل کا نگران مقرر کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیوں کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کردی گئی ہے۔ نئے قوانین کے تحت سرکاری افسران ذاتی تشہیر کیلئے اپنے اکاؤنٹس استعمال نہیں کرسکیں گے۔

یہ فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سرکاری افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بعد لیا گیا ہے۔ اس اقدام سے سرکاری افسران کی سرگرمیاں مزید شفاف ہوں گی۔

یاد رہے کہ سرکاری افسران کو سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے پہلے بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں، مگر اس بار نیا مانیٹرنگ سیل مزید سختی سے عمل درآمد کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں