رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، ویزا منسوخی کی وجہ قانونی مقدمات کو ظاہر نہ کرنا بنی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ویزے کی منسوخی رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ بنی، ان کا ویزا حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر منسوخ کیا گیا ہے۔
رجب بٹ برطانیہ میں نائٹ کلب میں شرمناک حرکت کے باعث مشہور ہوئے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ رجب بٹ پاکستان میں درج مقدمات کے سبب مہینوں سے برطانیہ میں روپوش تھے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
یوٹیوبر وطن واپسی پر مبینہ طور پر ایک جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں درج مقدمے کا سامنا کر سکتے ہیں۔











