نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں نوجوان ماریانو ناوونے سے شکست کھا گئے، جو دو دہائیوں میں ان کا پہلا ایسا واقعہ ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ماریانو ناوونے سے حیران کن شکست کھا گئے۔ 39 سالہ سرب کھلاڑی 4 گھنٹے 36 منٹ کے مقابلے میں 6-7، 7-5، 6-4، 2-6، 1-6 سے ہارے۔
ماریانو ناوونے نے 24 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ کو پانچ سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دی۔ یہ جوکووچ کا گرینڈ سلیم کے ابتدائی راؤنڈ میں طویل ترین میچ تھا۔
جوکووچ کو جسمانی مشکلات کا سامنا رہا، جس کے دوران انہیں بائیں پاؤں میں کھنچاؤ اور الٹی کی شکایت ہوئی۔ ڈاکٹرز سے دوا لینے کے ساتھ ان کی کمر پر مساج بھی کیا گیا۔
یہ شکست جوکووچ کے لیے اہم ہے کیونکہ دو دہائیوں بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہوئے ہیں۔ یو ایس اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں یہ ان کی پہلی شکست ہے۔
یاد رہے کہ جوکووچ نے میچ کے دوران 70 غیر ضروری غلطیاں کیں اور جسمانی مسائل کی بنا پر بہترین کھیل پیش نہ کرنے کا اعتراف کیا۔














