پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات میں اضافہ، تین ارب ڈالر کا ہدف

پاکستان اور سعودی عرب نے زرعی و غذائی برآمدات میں اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سعودی وفد نے پاکستانی پھلوں کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات میں اضافہ، تین ارب ڈالر کا ہدف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی شعبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے اگلے دو سالوں میں پاکستان کی زرعی و غذائی مصنوعات کی سعودی عرب برآمدات تین ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی قیادت میں سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ثابت ہوئے۔ یہ مذاکرات سعودی وزیر کے دورۂ اسلام آباد کے دوران ہوئے۔

دورے کے دوران سعودی وفد کو پاک سعودیہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ اسٹریٹجک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایس آئی ایف سی اور ایگری بزنس فورم کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

فریقین نے چاول کی تجارت بڑھانے اور پاکستان سے سرخ گوشت کی برآمدات کو دوگنا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ سعودی عرب میں پاکستانی پھلوں اور سبز چارے کی درآمد کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی وفد نے بھکر میں آبپاشی کے کامیاب ماڈل کو سراہا اور چھوٹے کاشتکاروں کے لیے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔

دیگر متعلقہ خبریں