حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز کم کردیں، معمولی کمی کا اعلان

حکومت نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز کم کردیں، معمولی کمی کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے مسلسل دوسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 29 سے 31 اگست تک ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم نے 29 سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 11 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں