فیفا نائب صدر کا دورہ پاکستان، فٹبال کے فروغ کا عزم

فیفا نائب صدر شیخ سلمان کا دورہ پاکستان، فٹبال کے فروغ اور علاقائی تعاون پر تبادلۂ خیال۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں فٹبال کے فروغ کا نیا آغاز ہو رہا ہے۔ فیفا کے سینئر نائب صدر اور بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ 4 سے 7 نومبر 2025 تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان کو اس دورے کے دوران ‘اسٹیٹ گیسٹ’ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران شیخ سلمان کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ قیادت سے متوقع ہیں جہاں فٹبال کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے مواقع پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

یہ دورہ پاکستان میں فٹبال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں