قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات سامنے آئے ہیں، ایمرجنسی ایگزٹس بند ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی ایگزٹس بند ہیں اور فائر ایکسٹنگوشرز خراب ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسپتال میں فائر ایکسٹنگوشرز کی ٹیسٹنگ نہیں ہوئی، فائر سیفٹی الارم سسٹم بھی غیر مؤثر ہے۔ ڈاکٹروں اور نرسز کو فائر سیفٹی تربیت 10 سال سے نہیں دی گئی۔
ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر سڈل نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اخراج سکیورٹی کے لیے بند ہیں۔ ماضی میں چوری کی وارداتیں ہوئیں، تاہم عملے کے پاس ایمرجنسی دروازوں کی چابیاں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار عملہ ہوگا۔ فائر ایکسٹنگوشرز موجود ہیں، مگر عملے کی فائر فائٹنگ تربیت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ این آئی سی ایچ میں گزشتہ 6 سال میں آگ کے دو بڑے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس کے باوجود فائر سیفٹی پر توجہ نہیں دی گئی۔















