پمز اسپتال میں آتشزدگی کی سی ڈی اے رپورٹ میں حفاظتی انتظامات ناکافی قرار، حکومت کا ایکشن اور شفاف انکوائری کا حکم۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پمز اسپتال اسلام آباد کے گائناکولوجی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کی رپورٹ سی ڈی اے نے جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے فائر بریگیڈ نے بتایا کہ صبح چھ بج کر پچپن منٹ پر اطلاع ملتے ہی چھ منٹ میں گاڑی پہنچی، لیکن آپریشن میں مشکلات آئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال کے حفاظتی انتظامات معیار کے مطابق نہیں تھے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کا فائر سسٹم تسلی بخش تھا اور ریسکیو میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔
اس واقعے کے بعد حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت کو معطل کر دیا اور شفاف انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یاد رہے کہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ ریسکیو نے 19 افراد کو بچا لیا۔













