پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق، انکوائری کمیٹی آگ کی وجوہات معلوم کرے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ اسپتال میں آتشزدگی کے وقت عملہ موجود تھا، 2 ڈاکٹرز اور 4 نرسز موقع پر موجود تھے۔ ایک ڈاکٹر نے ایک بچے کو بچایا جبکہ 15 بچے جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بچے چوری ہونے کے واقعات کی وجہ سے وارڈ میں داخلہ محدود تھا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ آگ کی اصل وجوہات معلوم کی جاسکیں۔













