پمز اسپتال میں آگ، نومولود کو خالہ نے بچایا، انتظامیہ کے دعوے کی تردید

پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران خالہ نے نومولود کو بچایا، انتظامیہ کے متضاد بیانات پر تشویش۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز اسپتال میں آگ، نومولود کو خالہ نے بچایا، انتظامیہ کے دعوے کی تردید

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں زندہ بچ جانے والی نومولود کی خالہ نے انتظامیہ کے دعوے کی تردید کی ہے۔ خالہ نے کہا کہ بچی کو ڈاکٹر نے نہیں بلکہ میں نے خود بچایا۔

بچی کی خالہ نے بتایا کہ آگ کے وقت میں وارڈ میں موجود تھی۔ لیڈی ڈاکٹر نے بھاگتے ہوئے کہا کسی مرد کو بلائیں، میں نے فوراً وارڈ میں جا کر بچی کو اٹھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اسپتال کی ناقص حفاظتی انتظامات کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامیہ کے متضاد بیانات پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پمز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 16 نومولود میں سے ایک بچی کو لیڈی ڈاکٹر نے بچایا، جبکہ 15 انتقال کر گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں