پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔ عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکریٹری ہیلتھ کا اضافی چارج دیا گیا۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں۔ کمیٹی واقعے کی وجوہات اور ذمہ داری کا جائزہ لے گی اور ممکنہ غفلت کی نشاندہی کرے گی۔
یاد رہے کہ اس سانحے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حکومتی اقدامات کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔













