سندھ ہائیکورٹ نے سکیم 33 کے متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سکیم 33 کی نجی سوسائٹی کے 650 متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ متاثرین کا کیس سات سالوں سے زیرِ التواء ہے اور 2020 میں پلاٹس کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا۔
عدالت نے مزید کہا کہ متاثرین میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جو جلد از جلد اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت تک متاثرین کو پلاٹس کا قبضہ نہ ملا تو ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لے لی جائے گی۔
کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔












