لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 409 رنز، پاکستان پر 238 رنز کی برتری

انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر پاکستان پر 238 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، ہیری بروک اور جارڈن کوکس کی شاندار بیٹنگ، علی عثمان کی 5 وکٹیں.

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 409 رنز، پاکستان پر 238 رنز کی برتری

لیڈز: (رائیٹ ناؤ نیوز) لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہیری بروک نے 91، جارڈن کوکس نے 73، جوروٹ نے 66 اور لارسن نے 51 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے علی عثمان نے 95 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد نے 133 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ انگلینڈ کو پاکستان پر 238 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تیسرے دن کا آغاز انگلینڈ نے 195 رنز کی برتری کے ساتھ کیا، اور مجموعی طور پر 89.5 اوورز کھیل کر 238 رنز کی برتری حاصل کی۔

یہ برتری پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں حاصل کی گئی، جہاں عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور سلمان علی آغا 21 رنز بنا سکے۔

یاد رہے کہ علی عثمان انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے ہیں، محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں