بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی سے متعلق بیان پر وضاحت، الفاظ کا غلط چناؤ تسلیم

بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے الفاظ کے غلط چناؤ کا اعتراف کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی سے متعلق بیان پر وضاحت، الفاظ کا غلط چناؤ تسلیم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دہشتگردی سے متعلق بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے الفاظ کے غلط چناؤ کا اعتراف کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بی ایل اے، سندھ قوم پرست اور ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں۔ ان کے بیان نے مختلف حلقوں میں تشویش پیدا کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ان کا مقصد علیحدگی پسند تنظیموں کے تشدد پر روشنی ڈالنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الفاظ کا انتخاب غلط ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو پڑوسی ملک کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور ٹی ٹی پی جیسے گروپ حملوں میں ملوث ہیں۔ ان تنظیموں کے درمیان رابطہ کاری موجود ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یہ بیان دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور پاکستان میں انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں