پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 55 واں یوم شہادت عسکری قیادت کی جانب سے خراج عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 55 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عسکری قیادت اور مسلح افواج نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہید راشد منہاس کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ 20 اگست 1971 کو راشد منہاس شہید نے وطن کی خودمختاری کے لیے جان قربان کی۔
مسلح افواج اور قوم نے راشد منہاس شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا عزم کیا۔ راشد منہاس کی لازوال قربانی آج بھی حب الوطنی کی مثال ہے۔
راشد منہاس کی قربانی قوم کے لیے جرات، حب الوطنی اور فرض سے وفاداری کی روشن مثال ہے۔ ان کی قربانی کی یاد میں آج خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔
یاد رہے کہ راشد منہاس کو 1971 میں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا، جو پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ہے۔














