پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے دفاعی معاہدے سے اسرائیل کو خطرات لاحق، معاہدہ خطے میں طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے سے اسرائیل کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ خطے میں طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر برائے امور تارکین وطن نے معاہدے کو اسرائیل کے لیے سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے سیکیورٹی خدشات بڑھا سکتا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے پہلے سے موجود معاہدے میں ترکیے کی شمولیت سے تنازعات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ اسرائیل کے دفاعی مفادات پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں نئی پیشرفت کو جنم دے سکتا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی شہر مکہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے سربراہان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھی دفاعی معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے میں فیلڈمارشل کی کوششوں کو اہمیت حاصل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ معاہدہ حقیقت کا روپ دھار سکا ہے۔











