پاکستان سے تجارتی پابندی کے بعد افغانستان میں ادویات کی شدید قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی تجارت روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں شدید ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ عبدالغنی برادر نے پاکستانی ادویات پر پابندی کا اعلان کیا اور ہدایت دی کہ درآمد کنندگان تین ماہ میں واجبات ادا کریں۔
نوراللہ نوری کے مطابق افغانستان میں 70 فیصد ادویات پاکستان سے آتی ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث تقریباً دو ماہ سے سرحد بند ہے۔
ادویات کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور غیر معیاری ادویات کی فروخت بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب بھارت نے 73 ٹن ادویات فراہم کی ہیں، مگر یہ امداد محدود ہے۔













