ملتان ایئرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ ناکام، خاتون سمیت 2 مسافر گرفتار

ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ ناکام بنادی، اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملتان ائیرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ ناکام، 2 گرفتار

ملتان: (رائیٹ ناؤنیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ایک خاتون سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر سعودی عرب جانے کے لئے عمرہ ویزے پر پہنچے تھے۔ امیگریشن کے دوران مشکوک حرکات پر انہیں روکا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔

تحقیقات کے دوران مسافروں کے موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل مواد سے کمرشل جنسی استحصال کے شواہد ملے ہیں۔ جنسی استحصال کے منظم نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں مسافروں کو سعودی عرب بھیجنے کی کوشش کی۔ مزید تحقیقات کے لیے موبائل فونز اور مواد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں