پی آئی اے کی پروازوں میں 18 گھنٹے کی تاخیر، مسافر مشکلات کا شکار

پی آئی اے کی پاکستان سے سعودی عرب کی پروازیں 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں، مدینہ اور جدہ میں مسافر مشکلات کا شکار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی پروازوں میں 18 گھنٹے کی تاخیر، مسافر مشکلات کا شکار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے باعث پاکستان سے سعودی عرب کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ مدینہ اور جدہ ائیرپورٹس پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز ساڑھے 17 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز رات 2 بجے شیڈول تھی، جو اب شام 5 بجے پہنچنے کی توقع ہے۔

لاہور سے مدینہ کی پروازوں میں بھی 18 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ ملتان سے جدہ اور مدینہ کی پروازوں میں بھی 18 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

یہ تاخیر مسافروں کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔ مسافر اپنی منازل پر وقت پر نہیں پہنچ پا رہے ہیں، جس سے ان کے شیڈول متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کے مسائل پہلے بھی اکثر دیکھے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں