سچل افضل نے جیو پوڈکاسٹ میں بتایا کہ دوست انسان کی زندگی کے اہم فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستانی اداکار سچل افضل نے اپنے بچپن کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوست انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے فیصلے اور رویہ دوستی سے متاثر ہوتا ہے، اس لیے دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
اداکار سچل افضل نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ مبشر ہاشمی نے ان سے پروفیشنل سفر کے آغاز اور بچپن کے بارے میں سوالات کیے۔
سچل افضل نے بتایا کہ ان کے خاندان میں کئی کزنز تھے جن کے ساتھ کھیل کر اور وقت گزار کر بہت انجوائے کرتے تھے۔ جیسے جیسے بڑے ہوئے، کزنز الگ الگ ہو گئے، اور یہ ان کے لیے دکھ کا باعث تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب بڑے ہوئے تو احساس ہوا کہ دوستی بھی اہم ہے۔ لاہور منتقل ہونے کے بعد انہیں یہ سمجھ آیا کہ دوست زندگی کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ سچل افضل نے گوجرانوالہ سے تعلیم حاصل کی اور لاہور جا کر گریجویشن مکمل کی۔ ان کے ابو نے انہیں شہر چھوڑنے کے لیے اصرار کیا تاکہ وہ سی ایس ایس یا دیگر مواقع حاصل کر سکیں۔















