نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ چینی کھانے سے دمہ کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ چینی کے استعمال سے پھیپھڑوں کا ورم بڑھتا ہے، جو الرجی کے دورے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) زیادہ چینی کھانے سے نہ صرف ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے بلکہ دمہ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چینی دمہ کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق چینی کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے ورم کو بڑھا دیتا ہے جس سے الرجی کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ نتائج جرنل نیوٹریشنز میں شائع کیے گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال دمہ کی علامات کو بدتر کر سکتا ہے اور مدافعتی نظام کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دمہ ایک دائمی مرض ہے جس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ اس کے شکار افراد کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے جس سے روزمرہ کے کام متاثر ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال بھی دمہ کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دمہ کے شکار افراد کو چینی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔















