پاکستان کی جنوبی کوریا کو تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں شکست، 4 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

پاکستان ہاکی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر 4 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی جنوبی کوریا کو تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں شکست، 4 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا۔ جنوبی کوریا نے میچ کے دسویں منٹ میں برتری حاصل کی۔

جنوبی کوریا کے کم ہیون جنگ نے پہلے کوارٹر میں گول کیا جو اختتام تک برقرار رہا۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے حیات ذکریا نے فیلڈ گول کر کے برتری ختم کی۔

33 ویں منٹ میں کوریا کے جینگ جی ہون نے دوبارہ کوریا کو برتری دلائی۔ تاہم، تیسرے کوارٹر کے 45 ویں منٹ میں رانا وحید نے پاکستان کے لیے دوسرا گول بنایا۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے حنان شاہد اور عبدالرحمن نے 55 ویں اور 57 ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو فتح دلائی۔

یاد رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں