پشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، سائنس گروپ میں لڑکیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناؤنیوز) تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سائنس گروپ میں لڑکیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق آرٹس گروپ میں محمد ابوذر نے 1088 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائرہ ظفر نے 1074 نمبرز کے ساتھ دوسری اور سیف ہمدان نے 1062 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیڈرل بورڈ نے بھی میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سائنس گروپ میں اومامہ علی نے 1182 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیدہ عتیقہ نے 1087 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حریم خان نے 1077 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسپیشل بچوں کی کیٹگری میں محمود ایاز 1060 نمبرز لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ رابعہ بی بی نے 1052 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد اذان خان 1050 نمبرز لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ یہ ابتدائی خبر ہے اور مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔















