پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ سیریز سے قبل مائیک اسمتھ کو بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کے قریب ہے، جو PSL میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر مائیک اسمتھ کی تقرری کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی رواں سال کے آغاز سے اس عہدے کے لیے مستقل امیدوار کی تلاش میں تھا اور اب مائیک اسمتھ کی تقرری متوقع ہے۔
مائیک اسمتھ لیول فور کوالیفائیڈ کوچ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں۔
پی سی بی نے مستقل بیٹنگ کوچ کی تلاش کے لیے مئی میں درخواستیں طلب کی تھیں، جن کی آخری تاریخ 7 جون تھی۔
واضح رہے کہ اپریل 2026 سے اسد شفیق عبوری بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔















