اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست رد کر دی، نیتن یاہو پر بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معاف کرنے سے انکار کر دیا۔ نیتن یاہو پر گزشتہ پانچ سال سے بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔
اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی دوستی اور رائے کی قدر کرتے ہیں، لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور یہاں کے قانونی نظام کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔
اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ یہ درخواست غیر معمولی تھی، لیکن ان کی ترجیح ہمیشہ اسرائیلی عوام کی بھلائی رہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو لکھے خط میں نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیا تھا اور معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔












