آزاد کشمیر میں حملہ، ایک رینجرز اہلکار شہید، کالعدم گروہ کا الزام

آزاد کشمیر میں کالعدم گروہ کی جانب سے حملہ، ایک رینجرز اہلکار شہید اور 15 زخمی، پولیس نے کئی شرپسند گرفتار کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر میں حملہ، ایک رینجرز اہلکار شہید، کالعدم گروہ کا الزام

راولا کوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) راولا کوٹ میں فورسز پر حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔

ترجمان آزاد کشمیر پولیس خاور علی شوکت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ گروہ مسلح ہے اور ان کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔ فورسز صرف حملہ کے مقام پر کارروائی کر رہی ہیں۔

خاور علی شوکت نے بتایا کہ مسلح افراد جدید ہتھیاروں کے ساتھ عمارتوں پر مورچہ بند ہیں۔ کئی شرپسندوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم گروہوں کی سرگرمیاں ماضی میں بھی امن و امان کے لئے خطرہ رہی ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے متعدد بار کارروائیاں کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں