غزہ میں اسرائیلی انخلا تک مکمل جنگ بندی ممکن نہیں۔ قطری وزیراعظم

قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی انخلا تک غزہ میں مکمل جنگ بندی ممکن نہیں۔ حماس نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے پر ہتھیار سپرد کرنے کی پیشکش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات نازک مرحلے میں ہیں۔ 23 ویں دوحہ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثالث جنگ بندی کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا تک جنگ بندی مکمل نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ان کے ہتھیار اسرائیلی قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے مشروط ہیں۔ اگر اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرے تو وہ اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خلیل الحیہ نے اقوام متحدہ کی ایسی افواج کی تعیناتی قبول کرنے کی بھی بات کی جو سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

دیگر متعلقہ خبریں