پاکستان مخالف سازش بے نقاب، فخر درانی کے چشم کشا انکشافات

تحقیقاتی صحافی فخر درانی نے پاکستان مخالف سازش بے نقاب کی، بھارتی انٹیلیجنس کی مداخلت کے شواہد پیش کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان مخالف سازش بے نقاب، فخر درانی کے چشم کشا انکشافات

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف تحقیقاتی صحافی فخر درانی نے غیر ملکی رابطہ کاروں کی سازش بے نقاب کی ہے۔

صحافی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر آڈیو کلپس جاری کیے ہیں، جن میں غیر ملکی انٹیلیجنس نیٹ ورک کی جانب سے پاکستانی اخبارات میں مضامین شائع کروانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

فخر درانی کے مطابق، ان مضامین کی اشاعت کے بدلے بھاری رقوم اور بیرون ملک منتقلی کی ضمانت دی گئی۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومتی اداروں کو بھی آگاہ کیا ہے۔

یہ سازش پاکستان کی عسکری قیادت، معاشی صورتحال اور پاک چین تعلقات کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی ‘را’ کی پاکستان مخالف عزائم کو بے نقاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ فخر درانی کا یہ انکشاف ان کے محب وطن ہونے کا ثبوت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں