روس نے یوکرین پر 650 سے زائد ڈرون حملے کیے، 8 افراد زخمی۔
کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے یوکرین کے ملٹری صنعتی کمپلیکس، توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہ پر بڑے حملے کیے۔ روسی وزارت کے مطابق یہ حملے یوکرین کی جانب سے روس کی توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جن میں کنزال ہائپرسونک میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں شامل تھیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے 650 سے زائد ڈرونز اور 51 میزائل داغے جو ملک کی توانائی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے رہے۔
حملوں میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ وزیرِ داخلہ اِیہور کلیمینکو نے تصدیق کی کہ مجموعی طور پر 29 مقامات روسی حملے کا نشانہ بنے۔












