امریکا میں 2 لاکھ افغانیوں کی ملک بدری پر وائٹ ہاؤس میں بحث جاری، سرکاری حکم تاحال جاری نہیں ہوا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں مقیم 2 لاکھ افغانیوں کی ممکنہ ملک بدری پر وائٹ ہاؤس میں بحث جاری ہے۔ سینئر مشیر امریکی محکمہ جنگ سٹورٹ شیلر نے بتایا ہے کہ یہ افغان پناہ گزین سال 2021ء میں امریکا آئے تھے۔
سٹورٹ شیلر کے مطابق ان پناہ گزینوں کی تعداد ممکنہ طور پر 2 لاکھ کے قریب ہے، جبکہ سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دشمن عناصر کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ناکامیوں کا تعلق نیشنل گارڈ کے حالیہ قتل سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم دو لاکھ افغانیوں کی ملک بدری کا سرکاری حکم ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔














