یورپی اراکین پارلیمنٹ کا اسرائیل کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کو اسرائیل کی جارحیت کے خلاف خط لکھا، شراکت داری ختم کرنے کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس کو اسرائیل کی جارحیت کے خلاف خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 789 دن کی نسل کشی اور 58 سال کے غیر قانونی قبضے کے بعد یورپی یونین کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ مزید شریک جرم نہیں رہ سکتی۔

ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی میں شراکت داری ختم کرے اور اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن معاہدے معطل کیے جائیں۔

یورپی اراکین نے اسرائیل پر جامع اسلحہ پابندی عائد کرنے اور عالمی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

خط میں فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو تحفظ فراہم کرنے اور غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں