ناسا سائنسدان کی خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی تصویر وائرل ہو گئی، جو ہیرے کی مانند چمکتی نظر آتی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔
ڈونلڈ پیٹٹ نے کہا کہ یہ تصویر خلا کے 220 دن کے دورے کے دوران لی گئی، جس میں مکہ مکرمہ کا مرکز روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔
یہ تصویر خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی شاندار عکاسی کرتی ہے، جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔













