ماسکو یونیورسٹی کا پاکستانی طلبہ کے ویزوں کی تجدید کرنے سے انکار

ماسکو کی یونیورسٹی نے 25 پاکستانی طلبہ کے ویزے رینیو کرنے سے انکار کردیا، طلبہ کو وطن واپسی کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماسکو کی NUST MISIS یونیورسٹی نے 25 پاکستانی طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ ان کے ویزوں کی تجدید  نہیں کی جائے کی اور طلبہ کو پاکستان واپس جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متاثرہ طلبہ نے پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی سے ملاقات کی۔ سفارت خانے نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ویزا تجدید کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

طلبہ کو امید ہے کہ سفارت خانے کی مدد سے ان کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور وہ تعلیمی پروگرام میں واپس شامل ہو سکیں گے۔ یونیورسٹی کی جانب سے ویزا تجدید نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں