چین کا امریکا سے بنیادی مفادات کے احترام کا مطالبہ، دونوں ممالک صدر شی جن پنگ کے دورۂ امریکا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکا کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کو ذمہ داری کے ساتھ سنبھالنا ضروری ہے۔
وانگ ژی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت تعمیری اور مثبت رہی۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر زور دیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک صدر شی جن پنگ کے دورۂ امریکا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دونوں فریق اعلیٰ سطحی مذاکرات کے اگلے مرحلے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔
بیجنگ نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ ‘ون چائنا’ پالیسی کی مکمل پاسداری کرے، جو چین کے نزدیک دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ امریکا ستمبر میں متوقع ہے، جس دوران اہم دوطرفہ اور عالمی امور پر بات چیت ہو سکتی ہے۔













