امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ کسی جہاز پر حملہ کی صورت میں ایران کے پاور پلانٹس اور پل نشانہ بن سکتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پل تباہ کر دیے جائیں گے۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی بحری جہاز پر حملہ ہوا تو امریکا بھرپور جواب دے گا۔ تہران سمیت ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے بقول ایران کا جوہری پروگرام عالمی امن کے لیے چیلنج ہے۔
واضح رہے کہ ایران پر الزام ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششوں کو ترجیح دیتا ہے، مگر ضرورت پڑی تو مؤثر جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار خطے کے امن کیلیے خطرہ ہیں اور ان کو روکنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔













