خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو متاثر کیا، امریکا-ایران کشیدگی کی وجہ سے بڑھتی قیمتیں پاکستان کے لیے بھی چیلنج بن سکتی ہیں۔
سنگاپور: (رائیٹ ناؤ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس نے دنیا بھر کے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں ماہانہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 4 فیصد اضافے کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 4 فیصد اضافے کے ساتھ 82.09 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ ماہرین نے مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے عالمی مارکیٹ پر اثر پڑ سکتا ہے۔
پاکستان جیسے ممالک کو بڑھتی قیمتوں سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، درآمدی بل بڑھنے اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔















