نیٹ فلکس نے 72 ارب ڈالر میں وارنر برادرز کو خرید کر ہالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل مکمل کرلی۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کو 72 ارب ڈالر میں خرید کر ہالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل مکمل کرلی ہے، جس سے عالمی میڈیا اور اسٹریمنگ کی دنیا میں طاقت کا نیا توازن قائم ہوگیا ہے۔ یہ معاہدہ کئی ماہ کی مشاورت کے بعد طے پایا۔
نیٹ فلکس کے لیے یہ معاہدہ ابتدا میں معلوماتی مشن کے طور پر شروع ہوا تھا، تاہم کمپنی نے جلد ہی اس میں اپنی بڑی اسٹریٹجک دلچسپی محسوس کی۔ وارنر برادرز کے سو سال پرانے فلمی اور ٹی وی مواد کے وسیع ذخیرے نے نیٹ فلکس کو متوجہ کیا، کیونکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر لائبریری ٹائٹلز عموماً 80 فیصد ویوئرشپ کا حصہ بنتے ہیں۔
وارنر برادرز کے مختلف بزنس یونٹس، خصوصاً تھیٹر ڈسٹری بیوشن اور پروموشن یونٹ، نیٹ فلکس کے لیے نہایت موزوں قرار دیے گئے ہیں۔ ’ایچ بی او میکس‘ بھی نیٹ فلکس کے برسوں کے اسٹریمنگ تجربے سے فائدہ اٹھا کر تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔













