برطانوی شخص نے تیز ترین گارڈن شیڈ بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا

برطانوی شخص برائن کیڈ نے تیز ترین گارڈن شیڈ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 123.43 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر یارک میں ریکارڈ بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گاڑیوں کے شوقین برطانوی شخص برائن کیڈ نے تیز ترین گارڈن شیڈ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

برائن کیڈ، جو ایک 61 سالہ بلڈر ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی سیریز ریکارڈ بریکر کو دیکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ریکارڈ بنانے کا شوق رکھتے تھے اور انہوں نے گاڑیوں کے ساتھ اپنے بلڈر کے پیشے کو یکجا کرتے ہوئے یہ منفرد شیڈ بنایا ہے۔

ان کے موٹر لگے گارڈن شیڈ نے ٹریک پر 123.43 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ کے کیون نِکس نے 2019 میں بنایا تھا۔

ریکارڈ کی آفیشل کوشش یارک کے الونگٹن ایئر فیلڈ میں کی گئی اور اس کی رفتار کی پیمائش اسٹریٹ لائنرز موٹر اسپورٹس نے کی۔

دیگر متعلقہ خبریں