برازیلی صدر لولا دا سلوا نے امریکی صدر کے آبنائے ہرمز منصوبے کو قزاقی قرار دیتے ہوئے عالمی بحری قوانین کی خلاف ورزی کہا ہے۔
ریو ڈی جنیرو: (رائیٹ ناؤ نیوز) برازیلی صدر لولا دا سلوا نے امریکی صدر کے آبنائے ہرمز کے منصوبے کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر امریکا بھاری فیس وصول کرے گا تو یہ قزاقی کے مترادف ہوگا۔
لولا دا سلوا نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی ایسے اقدامات کو قزاقی ہی کہا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے طاقتور ملک کو یہ طرز عمل اختیار نہیں کرنا چاہئے۔
برازیلی صدر نے کہا کہ عالمی بحری راستوں پر غیر ضروری مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی تجارت اور آزاد بحری آمدورفت کے اصولوں کا احترام ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو قزاقی کے خلاف لڑنے کی اپنی تاریخ کا پاس کرنا چاہئے۔ ان کے مطابق، ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور 20 فیصد راہداری فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔













