غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے جاری، متعدد فلسطینی زخمی

اسرائیلی فورسز کے غزہ و مغربی کنارے میں حملے جاری، متعدد فلسطینی زخمی، اقوام متحدہ کے مطابق کارروائیوں میں 227 فلسطینی شہید، 95 ہزار متاثر ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فورسز نے غزہ اور مغربی کنارے میں ظالمانہ حملے جاری رکھے، جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ غزہ کے مشرقی علاقوں میں شدید دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے طوفہ محلہ کے قریب فضائی حملہ کیا اور مشرقی علاقوں پر مسلسل فائرنگ کی۔ اسرائیل نے مغربی حصے میں ڈرون سرگرمیاں بھی تیز کر دی ہیں، جبکہ صیہونی فورسز نے وسطی غزہ کے المغازی کیمپ پر حملے کیے، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بحری جہازوں کی ساحل پر فائرنگ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے رفاہ شہر میں حملوں سے کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

اقوام متحدہ کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 227 فلسطینی شہید اور 95 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی آبادکاروں کی جانب سے 1,680 حملے کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں