دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی نئی فہرست جاری

دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست میں روس کے صدر پیوٹن سرِفہرست ہیں، جن کی دولت 200 ارب ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا بھر میں سیاست اور دولت کا گہرا تعلق ہمیشہ زیر بحث رہا ہے، اور حال ہی میں امیر ترین سیاستدانوں کی ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں کئی طاقتور حکمرانوں کے نام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمر پیوٹن دنیا کے سب سے امیر سیاستدان قرار دیے گئے ہیں، جن کی دولت تقریباً 200 ارب ڈالر کے قریب بتائی گئی ہے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دولت تقریباً 9 ارب ڈالر ہے جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7.2 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن، چینی صدر شی جن پنگ، اور ایکویٹوریل گنی کے صدر تیودورو اوبیانگ بھی شامل ہیں، جن کی دولت بالترتیب 5 ارب ڈالر، ڈیڑھ ارب ڈالر اور 60 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

دیگر امیر سیاستدانوں میں روانڈا کے صدر پال کاگامے، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تخمینے عام مالی وسائل، نجی کاروبار، اثاثے اور ریاستی اثاثوں سے مبینہ طور پر منسلک دولت کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں