امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے، جس سے اقتصادی فوائد کی راہیں کھلیں گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دیرپا صلح کا قیام ممکن ہوا۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ روانڈا اور کانگو کے درمیان امن کے حوالے سے جلد مثبت پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔ اس معاہدے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اہم معدنیات تک رسائی کے لیے معاہدہ کیا جا رہا ہے جو اقتصادی فوائد کی نئی راہیں کھولے گا۔













