فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر کی تاریخی کامیابی، پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں رسائی

مصر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر کی تاریخی کامیابی، پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں رسائی

ڈیلاس: (رائیٹ ناؤنیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی ککس کے ذریعے شکست دے کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا، جس کے بعد مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔

مصر اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں، امام عاشور نے 13ویں منٹ میں گول کیا، جس سے مصر کو پہلے ہاف میں برتری حاصل ہوئی۔ دوسرے ہاف میں محمد ہانی کی غلطی کی وجہ سے آسٹریلیا نے مقابلہ برابر کر دیا۔

مقررہ وقت کے بعد، اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ مصر نے اپنی تمام پنالٹیز کامیاب بنائیں جبکہ آسٹریلیا کے دو کھلاڑی ناکام رہے۔

مصر کی اس تاریخی کامیابی کے بعد اس کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا یا کیپ ورڈی سے ہوگا، جو ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ مصر نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی ہے، جو ملک کے فٹبال شائقین کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں