اسرائیل کی یورو ویژن 2026 میں شرکت پر اسپین و دیگر ممالک نے احتجاجاً دستبرداری کا اعلان کیا۔
ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کو یورو ویژن 2026 میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے، جس پر اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا نے احتجاجاً مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مقابلے پر اثر انداز ہونے سے بچا جا سکے۔
ان ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل، فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اس لیے وہ مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ یورو ویژن کا یہ بین الاقوامی موسیقی مقابلہ مئی 2026 میں آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوگا۔













