امریکا کا مزید 30 ملکوں پر سفری پابندیاں لگانے کا منصوبہ

امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے بیان دیا ہے کہ صدر ٹرمپ ان ملکوں کا جائزہ لے رہے ہیں جن پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا۔

رواں ماہ کے آغاز میں ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات کی بنا پر 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا تھا، جس میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائی بھی شامل ہے۔

ان ممالک میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اريتريا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر جون میں سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں